کویت اردو نیوز،29جولائی: سپین نے ایک ایرانی شطرنج کی کھلاڑی جو جنوری میں بغیر حجاب کے مقابلہ کرنے کے بعد اسپین چلی گئی تھی اور اس کے خلاف ملک میں گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے، اسکو اسپین کی شہریت دے دی ہے۔
سرسادات خداملشریح، جسے سارہ خادم کے نام سے جانا جاتا ہے، نے دسمبر کے آخر میں قازقستان میں منعقدہ FIDE ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز شطرنج چیمپین شپ میں بغیر ہیڈ سکارف کے حصہ لیا جو ایران کے سخت اسلامی ڈریس کوڈ کے خلاف ہے۔
لازمی حجاب پہننے کے قوانین پر عمل درآمد اس بدامنی کے دوران ایک فلیش پوائنٹ بن گیا جس نے ایران کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب ستمبر کے وسط میں ایک 22 سالہ ایرانی-کرد خاتون، مہسا امینی، اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگئیں۔
26 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ اسے اپنے ملک کی علما کی قیادت کے خلاف احتجاجی تحریک کی حمایت میں اپنے اقدام پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
اسپین کے سرکاری گزٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے منگل کو خادم کے کیس کی "خصوصی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے” اسے شہریت دینے کی منظوری دی۔