کویت اردو نیوز،4اگست: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری بھی شریک تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستانی شہریوں کی کثیر تعداد زیارات کے لیے عراق کا رخ کرتی ہے ۔
ملاقات کے دوران عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے اور اربعین زائرین کیلئے کوٹہ 50 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی بھی منظوری دی۔
ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانے کے لیے وزارت انصاف کو ہدایات دے دیں