کویت اردو نیوز،5اگست: ملائیشیا میں ایک خاتون حج کے لیے ایک گتے کے ڈبے میں، لمبے عرصہ تک پیسے جمع کرتی رہی تاہم اس گتے کو پیسوں سمیت دیمک لگ گئی۔
معمر خاتون حج کیلئے گھر کی الماری میں رقم جمع کرتی رہی لیکن غلطی اس نے یہ کی کہ رقم گتے کے ڈبے میں رکھتی گئی جس کو آسانی سے دیمک نے اپنا شکار بنا لیا۔ ملائیشین کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالرز میں 8700 جبکہ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 25 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔
اس واقعے کے بعد خاتون کے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ نوٹ آدھے کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس کے بدلے کچھ رقم مل سکے، لیکن بہت سارے نوٹ تار تار ہو کر ضائع ہو چکے ہیں۔
خیرالاظہر نے مزید بتایا کہ ان کی دادی کا 2024 میں حج پر جانے کا پلان تھا جس کے لئے وہ برسوں سے رقم جمع کر رہی تھیں، جو دیمک چند دنوں میں ہی صاف کرگئی۔