کویت اردو نیوز : انڈونیشیا میں ایک مسافر طیارے کےدونوں پائلٹ دوران پرواز 28منٹ تک سو گئے۔
انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ دوران پرواز سو گئے اور طیارے کا رخ بھی پلٹ گیا، 28 منٹ بعد ایک پائلٹ بیدار ہوا اور اسے معلوم ہوا کہ اس کا کو پائلٹ سو رہا ہے اور طیارہ ٹریک پر نہیں ہے۔
یہ واقعہ جنوری میں انڈونیشیا میں باٹیک ایئر لائنز کی گھریلو پرواز کے دوران پیش آیا۔ جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ بعد میں طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ 25 جنوری کو پیش آیا تھا ۔
شمالی انڈونیشیا کے سولاویسی علاقے سے دارالحکومت جکارتہ کے لیے پرواز کا پائلٹ اور اس کا ساتھی پائلٹ پرواز کے دوران تقریباً 28 منٹ تک ایئربس A320 میں ایک ساتھ سوتے رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک پائلٹ نے پرواز سے ایک رات پہلے آرام نہیں کیا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے اپنے ساتھی پائلٹ سے کچھ دیر آرام کرنے کی اجازت مانگی اور پھر سو گیا ، بعد ازاں اس کا ساتھی پائلٹ بھی سو گیا ، تاہم بعد میں طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساتھی پائلٹ نے فوری طور پر اپنے ساتھی کو جگایا اور جکارتہ سے آنے والی کالز کا جواب دیا اور طیارے کی پرواز کا راستہ درست کرلیا۔