کویت اردو نیوز،14اگست: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری خاور اقبال نے جشن یوم آزادی منانے کا انوکھا انداز اپنا ڈالا۔ اس سلسلے میں خاور اقبال نے سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ سمندر میں غوطہ لگا دیا۔ خاور اقبال کا یہ سٹنٹ دیکھتے ہی دیکھتے منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکستانی شہری نے ساتھیوں کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں پہنچ کر سبز ہلالی پرچم کو سلام پیش کیا اور پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔
خاور نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم اس وطن کی وجہ سے ہی پہچانے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ رہے گا۔