کویت اردو نیوز،19اگست: سعودی عدالت کے حکم پر اپنے باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت دے دی گئی، جسکا تعلق امریکا سے ہے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران مجرم نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے والد کے قاتل امریکی شخص کی سزائے موت پر عمل درآمد کروادیا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی مجرم بیشوئی شریف ناجی نصیف نے اپنے مصری والد کو متعدد بار چہرے پر مکے مارے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے اسکا گلا دبا دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ثبوت مٹانے کیلئے قتل کرنے کے بعد قاتل نے اپنے باپ کی لاش مسخ کر ڈالی۔ مجرم بھنگ اور نشہ آور گولیوں کے استعمال میں بھی ملوث ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے تفتیش کے نتیجے میں اس پر ارتکاب جرم کا الزام عائد کیا گیا پھر اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہوگیا