کویت اردو نیوز 20 اگست 2023: کویت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے کویت میں موجود اپنے شہریوں کو ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ کویت چھوڑنے سےقبل ٹریک چالان کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "X” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے سفارت خانے واضح کیا ہے، کہ کویت چھوڑنے والے معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بہ روز ہفتہ 8/19/2023 سے برادر ملک سے روانہ ہونے والے تمام افراد کے چالان ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی یا تو الیکٹرانک پورٹل یا جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے کسی ایک محکمے یا زمینی، سمندری اور ہوائی بندرگاہوں پر واقع دفاتر کے ذریعے کی جاتی ہے۔
کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ہر غیرملکی پر ملک چھوڑنے سے قبل رجسٹرڈ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ادائیگی ضروری ہے۔