کویت اردو نیوز،22اگست: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے معروف گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزا دے دیا۔
نامور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہمایوں سعید، اداکارہ مہوش حیات، ادکارہ صبا قمر اور گلوکار عاطف اسلم سمیت دیگر فنکاروں کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔