کویت اردو نیوز،9ستمبر: مراکش میں 6.8 شدت زلزلے کے جھٹکے میں 296 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
مراکش میں آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور کئی شہروں میں متعدد عمارتیں گر گئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا جسکے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔