کویت اردو نیوز، 12ستمبر: سعودی عرب میں سکول کے بچوں کو میوزک سکھانے کے لیے اساتذہ کی اہلیت کی خاطر دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف کرایا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہوگا۔
ریاض میں ہاؤس آف میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا میوزک لرننگ کورس ہے۔
یہ کورس تعلیم اور میوزک پرفارمنس کے ٹریکس کے ذریعے تعلیم کے میدان میں ایک معیاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کی امنگوں کے مطابق اقدام ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر معتز الشبانہ نے انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزارت ثقافت برائے قومی شراکت داری اور ترقی کے انڈر سیکرٹری نھیٰ قطان ، صحافیوں، موسیقاروں اور دیگر افراد کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈپلومہ پروگرام ستمبر کے مہینے سے شروع ہوگا جو دو سالوں پر محیط کورس ہے۔
یہ پروگرام میوزیکل کلچر کو ایک یونیورسل زبان کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دیگر ثقافتوں کے ساتھ کنکٹنگ برج کا کردار ادا کرے گا