کویت اردو نیوز 22 مارچ: سعودی وزارت صحت نے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام شرائط کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منسوخ شدہ طریقہ کار میں "کوویڈ” کے خلاف ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی جمع کرانا اور مملکت میں آنے سے پہلے یا آمد پر پی سی آر ٹیسٹ اور آنے والے مسافروں کے لیے ان کی آمد پر قرنطینہ شامل ہے۔ وزارت نے کہا کہ پابندیاں ہٹانے کی وجوہات مثبت کیسوں کی شرح میں 4 فیصد سے کم اور ہدف والے گروپ (12 سال سے اوپر) کے لیے ویکسی نیشن کی شرح 99 فیصد ہے۔ وزارت صحت کے مطابق غیرویکسین شدہ افراد کو بھی سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، مملکت میں آنے والے افراد کو ویکسی نیشن، ٹیسٹ اور قرنطینہ کے بغیر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق
غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے جبکہ ایسے غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔ وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔