کویت اردو نیوز : سعودی دارالحکومت ریاض پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فلپائن اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، جو کہ ایک عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث تھے۔
24 اخبار کیمطابق ریاض پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر زیر گردش ویڈیو میں نظر آنے والے 9 مشتبہ افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیاہے۔
اس کے علاوہ پولیس اس شخص کی بھی تلاش کر رہی ہے جس نے سائبر قانون کی خلاف ورزی کی اور جھگڑے کی ویڈیو بنائی اور اس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
تمام افراد کو پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فرقہ وارانہ تنازعہ میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
عاجل نیوز ویب سائٹ کے مطابق فورس کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ تصادم میں ملوث افراد کی شناخت کے بعد سات شہریوں کو گرفتار کیا گیا ، تمام گرفتار افراد سے فی الحال تفتیش کی جا رہی ہے، ان کا مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا جائے گا۔