کویت اردو نیوز ، 27 ستمبر 2023:نیپالی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری بنا کر 16 سالہ پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔
نیپالی کرکٹ ٹیم کے بلے باز دیپیندرا سنگھ نے منگولیا کیخلاف صرف 9 بالز پر نصف سنچری بنا کر 16 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
چین میں ہونے والی ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں نیپال اور منگولیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں۔ نیپال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 314 رنز کا ٹارگٹ دیا جب کہ منگلویا کی ٹیم صرف 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیپال کی طرف سے دیپیندرا سنگھ نے 9 گیندوں پر 50 رنز بنا کر تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی اور اسی میچ میں نیپال ہی کے بلے باز کشال مالا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 34 بالز پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ اس سے پہلے بھارت کے روہت شرما نےیہ ریکارڈ 34 گیندوں پر بنایا تھا۔
نیپال کرکٹ ٹیم نے اسی میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 سے زیادہ رنز بنا کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ ٹی 20 میں مخالف ٹیم کو سب سے زیادہ مارجن کے ساتھ ہرانے کا اعزاز بھی نیپال کے نام رہا ہے ۔