کویت اردو نیوز : سعودی فٹ بال فیڈریشن کے تحت کام کرنے والی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور ایک میچ کھیلنےکی پابندی عائد کر دی ہے۔
ضابطہ اخلاق کمیٹی نے کہا ہے کہ "الشباب کلب کی شکایت پر تحقیقات کی گئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ رونالڈو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے”۔
الشباب کلب نے موبائل فون سے لی گئی ویڈیو کی بنیاد پر رونالڈو کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔
النصر اور الشباب کے میچ کےدوران غیراخلاقی حرکت رونالڈو سے منسوب کی گئی تھی جسکوٹی وی چینلز کےکیمروں نےنہیں دیکھا تھا لیکن الشباب کے ایک حامی نے اپنے موبائل فون سے اس کی ویڈیو بنالی۔
ضابطہ اخلاق کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ‘رونالڈو سے منسوب غیر اخلاقی حرکت واقعی کی گئی ہے’۔
ضابطہ اخلاق کمیٹی نے رونالڈو کو سمجھایا جس پر اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ‘یہ عمل غیر اخلاقی نہیں بلکہ خوشی اور فتح کی علامت ہے اور ہم یورپ میں ایسا کرنے کے عادی ہیں’۔
کمیٹی نےاالنصر کلب پر 20 ہزار ریال کاجرمانہ عائدکیاہےجو الشباب کلب کوہرجانے کےطور پردیا جائیگا۔
کمیٹی نے رونالڈو پر بھی ایک میچ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے اور ان پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیاہے۔