کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023: چوری کے کئی واقعات تو آپ نے سن رکھے ہوں گے لیکن بھارت میں چوری کے انوکھے واقعے نے سب کے ہوش اڑا دئیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی مصروف ترین سڑک پر نصب اسٹیل کا بس اسٹاپ اچانک غائب ہوگیا جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔
ایک ہفتہ قبل، کننگھم روڈ پر ایک بس شیلٹر نصب کیا گیا تھا، جس کا انتظام بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے زیر انتظام تھا۔
بس شیلٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کے نائب صدر این روی ریڈی کی شکایت پر پولیس نے چوری کے انوکھے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
بھارت میں ایسا انوکھا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سال مارچ میں بھی ایک نصب بس اسٹاپ چوری ہو گیا تھا جو کلیان نگر بس اسٹینڈ کو لائنس کلب نے 1990ء میں عطیہ کیا تھا۔