کویت اردو نیوز ، 2 نومبر 2023: یورپی ملک اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ لڑکی نے اپنے چہرے پر بلی کی طرح نظر آنے کے لیے بلی جیسے نقوش بنوا لیے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 22 سالہ Chiara Del Abate بلی کی طرح بننا چاہتی ہے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے وہ اپنے جسم میں 20 تبدیلیاں کرنے کی حد تک گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ چیارا ڈیل نے 11 سال کی عمر سے اپنے جسم میں تبدیلی کا عمل شروع کیا تھا اور اب تک ان کے جسم کے مختلف حصوں میں 72 سوراخ ہو چکے ہیں جس میں وہ چاندی کے زیورات پہنتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی کی طرح نظر آنے کے لیے چیارا ڈیل نے اپنے نتھنے موٹے کیے ہیں، زبان کاٹی ہے، جب کہ انھوں نے اپنے اوپری اور نچلے پلکوں اور آنکھوں کے حصوں بشمول اپنے اوپری ہونٹ میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔
چیارا ڈیل نے اپنے ناخن بدل کر بلی کی طرح بنائے ہیں۔ یہی نہیں، چیارا نے اپنی پیشانی بدل کر اس پر بلی کے کان بھی بنا لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیارا ڈیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لگتا ہے کہ وہ ایک خوبصورت ‘کیٹ لیڈی’ ہیں۔
چیارا ڈیل نے مزید کہا کہ یقینی طور پر یہ بتانا دلچسپ ہے کہ انسانی جسم کس طرح تبدیل ہو سکتا ہے اور آپ جسمانی تبدیلیوں سے کیا حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بلی کی طرح نظر آنے کے لیے مزید ترمیم کی ضرورت ہے۔