کویت اردو نیوز ، 13 اکتوبر 2023: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر امام کعبہ جمعہ کے روز فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
نماز جمعہ کے بعد امام کعبہ نے دعا کی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما، فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد فرما اور ان کا حامی و ناصر ہو۔
واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد سے کشیدگی جنگ کی شکل اختیار کر گئی ہے، اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کر دی ہے اور خوراک، ایندھن اور بجلی کی سپلائی معطل کر دی ہے۔