کویت اردو نیوز، 18 اکتوبر 2023: محبت انسان کو اندھا کر دیتی ہے اور بہت سے لوگ اپنے ساتھی کی خوشی کے لیے غلط فیصلے کر لیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں اپنے عاشق کی خاطر اپنا وزن بڑھانے والی ماڈل کو محبت میں دھوکہ دیا گیا۔
محبت میں پڑنے سے پہلے، خاتون ایک پیشہ ور ماڈل تھی، اپنی ماڈلنگ ایجنسی کی ضروریات کے مطابق "سائز زیرو” برقرار رکھتی تھی۔
پھر اسے ایک شخص سے پیار ہو گیا اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیالیکن خاتون کے عاشق نے شادی کا حیران کن مطالبہ کر دیا۔
خاتون کے مطابق اس کے عاشق نے اس سے وزن بڑھانے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ انتہائی دبلی تھی اور مرد کو زیرو سائز خواتین پسند نہیں ہیں۔
لیکن پھر نام نہاد عاشق نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی آزاد زندگی گزارنا چاہتا ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا۔
اس واقعے نے خاتون کی زندگی کا رخ ہی بدل دیا جس کے بعد وہ اپنے وزن کی وجہ سے ماڈلنگ کی نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔