کویت اردو نیوز ، 21 اکتوبر 2023: مشرق وسطیٰ کا ملک عمان ریکٹر اسکیل پر 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے آفٹر شاکس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی معلوم ہو سکا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔