کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: سعودی عرب کی مشہور کافی شاپ سٹاربکس میں لڑکیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں لڑکیوں کو ایک دوسرے پر مکے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سٹار بکس کے کارکن تماشا دیکھتے ہیں اور لڑائی ختم کرنے کے لیے مداخلت نہیں کرتے۔
اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘سچ یہ ہے کہ اگر نوجوان لڑکے لڑ رہے ہیں تو آپ لڑائی کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کر سکتے ہیں، لیکن اگر لڑکیاں لڑ رہی ہیں تو آپ صرف لڑائی دیکھ سکتے ہیں۔ ختم کرنے کے لیے مداخلت نہیں کر سکتے ۔