کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش کی اطلاعات ہیں جس سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔
عمرہ زائرین بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادت میں مصروف تھے۔ انہوں نے دعا بھی کی۔
القرآن چینل نے دنیا بھر میں بارش کے دوران طواف کی براہ راست فوٹیج نشر کی۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام کی خدمت کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد حرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادات کے دوران زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ، بارش کے دوران مطاف، عبادت گاہوں، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔