کویت اردو نیوز 25 ستمبر: سلطنت عمان نے پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک اور ایئر لائن کے عملے کو کورونا وائرس سے بچانے کے سخت اقدامات کی پیروی کرتے ہوئے سلطنت یکم اکتوبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ دارالحکومت مسقط اور سلالہ شہر کے درمیان اندرون ملک پروازیں بھی اسی تاریخ سے دوبارہ شروع ہوں گی۔