کویت اردو نیوز،10اگست: جی میل نے ڈیسک ٹاپ کے بعد اب موبائل ایپ پر بھی ترجمے کے فیچر کو پیش کردیا ہے۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ جی میل ایپ میں 8 اگست سے ٹرانسلیشن فیچر کو پیش کیا گیا ہے اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔
اینڈرائیڈ صارفین کے موبائلز پر 15 اگست تک مذکورہ فیچر نظر آنے لگے گا جب کہ آئی او ایس صارفین کے موبائلز میں 21 اگست تک فیچر شامل ہوجائے گا۔
گوگل ٹرانسلیشن کو جی میل میں بھی شامل کیا جا چکا ہے جب کہ ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کرنے والے افراد گزشتہ کئی سالوں سے اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ کے بعد اب کمپنی نے جی میل ایپلی کیشن یعنی موبائل ورژن پر بھی ترجمے کے فیچر کو شامل کرلیا۔
ترجمے کا فیچر ای میل کے ٹاپ پر نظر آئے گا، جسکو صرف ایک کلک پر صارفین مطلوبہ زبان میں پڑھ سکیں گے۔
اگر کسی صارف کو آئندہ 15 دن کے اندر ای میل کے ٹاپ پر یہ فیچر نظر نہ آئے تو انکو جی میل کی سیٹنگ میں جا کر ٹرانسلیشن فیچر کو آن کرنا پڑے گا۔
کمپنی کے مطابق ٹرانسلیشن کے آپشن کو ڈسمس کیے جانے کے بعد پھر بھی مذکورہ فیچر ای میل کے ٹاپ پر نطر آئے گا لیکن اگر کوئی صارف ترجمے کے فیچر کو ہمیشہ کے لیے بلاک کرنا چاہے تو وہ سیٹنگ میں جا کر اسکو بلاک کرے گا