کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے فانوس اور خصوصی لیمپ سونےکے پانی سے مزین ہیں اور اسلامی فن کا شاہکار ہیں۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی مختلف عمارتوں، راہداریوں اور صحنوں میں نصب پرکشش پھول اور لالٹینیں اور منفرد موم بتیاں اسلامی طرز کی عکاس ہیں۔
مسجد الحرام کے فانوس اور لیمپ ایل ای ڈی سسٹم سے لیس ہیں۔ جس کی وجہ سے روشنی کا معیار بہتر ہوتا ہے اور بجلی کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔
تمام فانوس اور موم بتیاں مسجد الحرام کے فن تعمیر سے ہم آہنگ ہیں۔ ان پرسونے کا پانی چڑھایا گیا ہے اور یہ سٹینلیس سٹیل سے بنے ہیں۔ ان کی موٹائی 2 مائیکرون ہے اور فانوس کا وزن 280 کلوگرام ہے۔
مسجد الحرام کے فانوسوں کو جھٹکوں یا خراشوں سے بچانے کے لیے ایک خاص مادہ سے بھی لیپ کیا گیا ہے۔
Related posts:
ماں کو کندھوں پر بٹھا کر عمرہ کروانے والے نے اولاد ہونے کا حق ادا کردیا
سعودی ویٹ لفٹر لایان القرشی نے ایشیئن میڈل جیت لیا
قطر ویزا اپ ڈیٹ: تمام سیاحوں کو اب نیا حیا پلیٹ فارم استعمال کرنا ہوگا
قطری یونیورسٹیوں نے پاکستانی طلباء کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے
متحدہ عرب امارات کی وز ایئر لائنز کا پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان
عمان کی پہلی الیکٹرک کار جو اس سال اپنی شروعات کر رہی ہے
عمان نے الیکٹرانک سگریٹ اور ہُکّے پر پابندی عائد کر دی
یو اے ای: اب پلاسٹک بوتلوں کو نئی وینڈنگ مشینوں سے ری سائیکل کرکے ڈسکاؤنٹ واؤچر حاصل کریں۔