کویت اردو نیوز 04 اکتوبر: فلسطین نے اپنے ایک ٹاؤن کی سڑک کا نام مرحوم امیر کویت کے نام پر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے کے شمال میں جینن شہر کے قریب الزببدیہ میونسپلٹی نے مرحوم امیر کویت کے نام سے منسوب ایک گلی کا نام رکھ دیا۔
ایک پریس بیان میں زببدیہ میونسپلٹی کے چیف مونادل شرقاوی نے تصدیق کی کہ کویت کے مرحوم امیر فلسطینیوں اور ان کے قانونی حقوق کی حمایت میں ایک اہم شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ کویت اورفلسطینی تعلقات مضبوط ہیں اور اس کا ثبوت زببدیہ میں کویت کے مختلف منصوبوں سے ہوتا ہے۔
عہدیدار نے کویت کے سابق امیر کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا اور موجودہ امیر عظمت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے تحت کویت کے لئے مزید پیشرفت کی خواہش کی۔