کویت اردو نیوز : دوسروں کو صارفین کے واٹس ایپ چیٹس تک رسائی سے روکنے کے لیے ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ میٹا کی ملکیت والی ایپ نے سیکرٹ کوڈ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر حال ہی میں اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
WABetaInfo نے اطلاع دی ہے کہ چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے خفیہ کوڈ کو شامل کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ چیٹ لاک کے نام سے ایک فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جب کہ فون کو ان لاک کرنےکےطریقے سےان تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
سیکرٹ کوڈ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین اپنی مقفل گفتگو کو مزید محفوظ بنا سکیں گے۔ صارفین فون ان لاک طریقہ کے ساتھ ساتھ پن کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ان چیٹس کو محفوظ کر سکیں گے۔ سیکرٹ کوڈ فیچر چیٹ لاک سیٹنگز کے تحت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق جن چیٹس کو لاک کیا جائے گا وہ چیٹ لسٹ میں نظر نہیں آئے گا تاہم صارفین کو ان تک رسائی کے لیے چیٹ ٹیب پر سرچ بار میں خفیہ کوڈ ڈالنا ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نیا فیچرصارفین کی پرائیویسی کو مزیدبہتر بنائےگا کیوں کہ ان کی لاک کی ہوئی بات چیت نظرنہیں آئے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ چونکہ لاک شدہ چیٹس کی فہرست نظر نہیں آئے گی، اس لیے اگر کوئی اور صارف کا فون استعمال کر رہا ہے تو بھی وہ حساس گفتگو نہیں دیکھ سکیں گے۔