کویت اردو نیوز : پاکستان پر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام بے نقاب ہوگیا ہے ، فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔
غزہ جنگ کے دوران اندرون و بیرون ملک سے چند عناصر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذموم پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان سے طیارے میں اسلحہ لے جانے کی جھوٹی اور من گھڑت کہانی سنائی گئی، جسے بھارتی میڈیا نے خبر کے طور پر پیش کیا۔ درحقیقت بحرین سے راولپنڈی کی یہ پرواز اسرائیل کو اسلحہ کی منتقلی نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے۔
پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر شدید مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان کے اس واضح موقف کے باوجود سوشل میڈیا پر یہودیوں اور ہندوؤں کا گمراہ کن پروپیگنڈہ جاری ہے۔
درحقیقت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ من گھڑت جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔