کویت اردو نیوز : عیدالاضحی اور عید الفطر کب ہوگی، امارات نے 2024 کی اسلامی تعطیلات کا اعلان کردیاہے ۔
خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سال 2024 کے لیے سالانہ تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحی سمیت دیگر عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 8 سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 سے 18 جون تک ہوں گی۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کی بنیاد پر ان تعطیلات کے دوران معمولی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
عرب ماہرین فلکیات کی پیشین گوئی کے مطابق رمضان المبارک 12 مارچ 2024 سے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ آخری روزہ جمعہ 11 اپریل کو متوقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 12 اپریل بروز ہفتہ کو عید الفطر منائی جائے گی۔
اس کے علاوہ اعلان کردہ تعطیلات میں یکم جنوری کو نیا سال، 7 جولائی کو اسلامی سال کا پہلا دن، 15 جون کو یوم عرفہ، 15 ستمبر کو 12 ربیع الاول اور 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کی تعطیلات شامل ہیں۔