کویت اردو نیوز : امریکی خلائی ادارے کی جانب سے چاند کی مٹی میں پودے اگانے کی تحقیق میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ناسا نے سائنسدانوں کو چاند کی مٹی پر تحقیق کے لیے 2.3 ملین ڈالر دئیے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ وہ Thrive in Deep Space (TIDES) پروگرام کے تحت چاند کی مٹی میں پودے اگانے کے بارے میں تحقیق کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ناسا کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طویل دورانیے کے خلائی مشنز کو قابل بنانا ہے تاکہ انسانی طرز زندگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ناسا نے وضاحت کی کہ خلائی حیاتیات پر مبنی تحقیق نہ صرف خلائی پرواز میں ماڈل جانداروں پر ماحول کے اثرات کا مطالعہ ممکن بنائے گی بلکہ اہم معلومات بھی فراہم کرے گی۔
ناسا کے مطابق اس منصوبے میں چاند کی زمین پر فصلیں، ٹماٹر ، آلو اگانے کے کردار پر بھی غور کیا جائے گا۔
خلائی ایجنسی نے مزید کہا کہ وہ یہ جاننے کی بھی کوشش کریں گے کہ چاند کی مٹی خوردبینی پودوں کو کیسے متاثر کر سکتی ہے۔