کویت اردو نیوز : ترکی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے پھینک دیا اور پھر چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکی کے شہر برسا میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے شوہر کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال لے جایا۔ جن کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہری چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
شوہر کو اسپتال لانے والوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آئیں اور پھر کسی کے گرنے کی اونچی آواز آئی۔ ہم نے باہر دیکھا تو اس کے شوہر زمین پر پڑے تھے۔
اس سے پہلے کہ کوئی مدد پہنچتی بیوی چھری لے کر اتری اور شوہر کو مارنے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک وہاں پہنچنے والے پڑوسیوں نے شوہر کو بچا لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔