کویت اردو نیوز،19ستمبر: پاکستان میں مہنگے پٹرول سے تنگ گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
ایک چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) پلانٹ اور ملک کے بڑے شہروں میں شو رومز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے بروز ہفتہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔
جی یو زونگ نے کہا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینو فیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے، یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہو گی۔