کویت اردو نیوز : اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو گوگل کروم ویب براؤزر پر بہت ساری سائٹیں کھولتے ہیں اور پھر انہیں مختلف ٹیبز میں ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے تو اب اس کا حل سامنے آ گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے گوگل کی مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر ایک صارف نے گوگل کروم کے نئے فیچر کے بارے میں بتایا۔
آرگنائز ٹیبز نامی یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ گوگل کروم میں ایک نیا اور بہترین فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن ایکسپوسٹ کے مطابق آرگنائز ٹیبز کے بٹن پر کلک کرنے پر اے آئی ٹیکنالوجی ان ٹیبز کو ترتیب دے گی۔
یہ ممکن ہے کہ AI ٹیکنالوجی ٹیبز کو مواد کے مطابق گروپس میں ضم کر دے، لیکن یقینی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کروم میں Memory Usage Edge نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ فیچر صارفین کے لیے کمپیوٹر میموری کو مانیٹر کرنا آسان بناتا ہے۔
یہ استعمال کرنا بھی آسان ہے، جب آپ کسی بھی ٹیب پر ماؤس کرسر کو رکھتے ہیں، تو یہ نیچے دکھائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔
ایک بار جب یہ معلوم ہوجائے کہ کون سی ویب سائٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کررہی ہے تو پھر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔