کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور برآمدات میں سہولت فراہم کرنیکی خواہش کااظہارکیا۔
الرومیتی نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کراچی میں خصوصی ویزا سینٹر کھولنے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) کے صنعتکاروں کو یو اے ای چیمبر آف کامرس کے تجارتی میلوں میں شرکت کی دعوت دی اور امارات کی وزارت خارجہ کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کی براہ راست رجسٹریشن کی تجویز دی۔
الرمیتی نے فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تلاش کرنے اور KATI کے اراکین اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
KATI کے صدر فراز الرحمان نے مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔
ڈپٹی سرپرست اعلیٰ زبیر چھایا نے اقوام کے درمیان منفرد رشتہ پر زور دیا اور پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی توقع کی۔