کویت اردو نیوز : دبئی میں ریکارڈ بارش کے بعد شہریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ رہائشی مکانات خاص طور پر سیلاب کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ مکینوں کا سامان بھی سیلابی پانی سے بہہ گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کئی خاندانوں نے بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ضروریات زندگی کی اشیاء کو اپنی آنکھوں کے سامنے بہتے دیکھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بارش گزشتہ 75 سالوں کے دوران ریکارڈ بارش ہے۔ بارش کے باعث بہت سے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
دبئی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پانی سے بھری گلیوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ سڑک سے درختوں اور گاڑیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ اس پس منظر میں دبئی پراپرٹی ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ مکانات کی مرمت کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ اس کےعلاوہ رہائشیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔’
دبئی کے ایمار پراپرٹیز کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی مفت مرمت کرے گا۔
جمعہ کے روز ‘ایمار پراپرٹیز’ کے ترجمان نے کہا کہ ‘ایمار کمیونٹی’ میں نئے اور پرانے مکانات کی تعمیر اور مرمت کی جائے گی۔ کیونکہ حالیہ بارشوں کے بعد ملک میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
ایمار کے بانی محمد العبار نے کہا کہ "میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ایمار برادری کے رہائشیوں کے گھروں اور عمارتوں کی مرمت کا کام مفت کیا جائے گا۔ حالیہ بارشوں نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ،ایمار اس کوشش سے جلد از جلد مکینوں کو معمول کی زندگی میں واپس لانا چاہتا ہے۔