کویت اردو نیوز ، 27 ستمبر 2023 : امریکہ کی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے سینٹر سٹی میں ایک ایپل اسٹور کو لوٹ لیا گیا ہے ۔
انٹرنیشنل خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں ایپل اسٹور کو لوٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، چور پلاسٹک کے تھیلوں میں چوری شدہ سامان بھر کر لے جا رہے تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوٹ مار کرنے والوں نے سٹور کے سیکیورٹی گارڈ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
مقامی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ہونےکے شبہ میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ہونے والوں سے چند موبائل فونز اور دیگر گیجٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔