کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے ایک گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
محکمہ شہری دفاع کے بیان کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ دمام کے ایک گودام میں لگنے والی آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
قبل ازیں محکمہ شہری دفاع نے کہا تھا کہ جدہ کے علاقے الوادی میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد تین افراد کو بچا لیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آگ میں پھنسے تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ "یہ واقعہ جدہ کے الوادی محلے کا ہے جہاں رہائشی عمارت واقع تھی”۔
‘تفتیش پر معلوم ہوا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جب کہ گھر میں آگ بجھانے کے آلات اور سموک ڈیٹیکٹر نہیں تھے۔’
محکمہ شہری دفاع نے تمام رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بجلی کی تاروں کا خیال رکھیں، اوور لوڈنگ سے گریز کریں اور گھر میں آگ بجھانے والے آلات اور سائرن کا بندوبست کریں۔