کویت اردو نیوز : ایک بہت مشہور مقولہ ہے کہ ‘جسےاللہ رکھےاسےکون چکھے’ اور یہ کہاوت اس طرح سچ ہوئی کہ جس نے بھی سنا وہ حیران رہ گیا۔
امریکہ میں ایک معجزہ ہوا ہے جہاں طوفان میں اڑتے چار ماہ کے بچے کی جان اس طرح بچ گئی کہ سب حیران رہ گئے۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفان آیا، یہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ ایک گھر میں موجود تھا، طوفان کی شدت اتنی شدید تھی کہ گھر کی چھت اکھڑ کراڑ گئی اور اس دوران جھولے میں بیٹھا بچہ ہوا کی طاقت کے ساتھ طوفان نےاپنی طرف کھینچ کر اڑا لیا۔
سڈنی مور نامی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کے روز جب طوفان کلارک وِل میں اس کے گھر سے ٹکرایا تو طوفان نے چھت پھاڑ کر بچے کے ساتھ جھولابھی اٹھا لیا۔
سڈنی نے بتایا کہ بچے کے والد نے جھولے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی طوفان میں پھنس گئے ۔
اسی وقت، سڈنی نے اپنے دوسرے ایک سالہ بیٹے کو پکڑ لیا ، جو دوسرے کمرے میں تھا، اور دیواریں گرنے سے پہلے بچے کو وہاں سے اٹھا لیا۔
سڈنی مور اور اس کا ایک سالہ بچہ ملبے تلے دب گئے تاہم وہ ان دونوں کو نکالنے میں کامیاب رہی۔
سڈنی نے اپنے چار ماہ کے بیٹے کو 10 منٹ تک تلاش کیا اور آخر کار اسے بارش میں درخت میں پھنسا ہوا پایا۔
سڈنی نے کہاہےکہ "مجھےپورا یقین تھاکہ وہ بچہ مرچکا ہے اور ہم اس کو ڈھونڈنےوالے نہیں تھے، لیکن وہ ہمیں یہاں مل گیا، اور یہ سب خدا کےفضل سےہے۔”
اس خاندان کے تمام افراد کو صرف چوٹیں آئیں لیکن ان کا گھر اور سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیاہے۔