کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں خواتین کا مذاق اڑانے پر TikToker پر 2 لاکھ ریال جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن نے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر مشہور ٹک ٹوکر پر 200,000 ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
صبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ٹک ٹاکر نے میڈیا اتھارٹی کے قواعد و ضوابط اور سماجی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘مذکورہ ٹک ٹوکر اپنی وڈیوز میں خواتین کا مذاق اڑایا کرتا تھا اور خاندانی رشتوں کا مذاق اڑایا کرتا تھا’۔
"مذکورہ شخص کیخلاف سماج کےمختلف طبقوں سےشکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔”
ذرائع نے کہا ہے کہ "سعودی معاشرے میں اقدار کا بہت احترام کیا جاتا ہے، جس میں خواتین کا مقام انتہائی اہم ہے، جب کہ خاندان ایک مقدس رشتہ ہے”۔
اس سے قبل ایک سعودی نوجوان نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن Tiktok پر براہ راست مقابلے (Battle) میں 10 لاکھ ڈالر جیت لیےتھے ۔
عرب نیوز کے مطابق، سعودی ٹک ٹاکر پر اثر انداز کرنے والے قائد الماجد کی ویڈیو جمعرات کو وائرل ہوئی تھی ، جب انہوں نے ٹک ٹاک کے بڑے چیلنجز جیت کر 1 ملین ڈالر یعنی 4 ملین سعودی ریال جیتے تھے ۔