کویت اردو نیوز، 21اپریل: عمانی وزارت محنت اس سال عمانیوں کے لیے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں ملازمت کے 35,000 مواقع پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر محنت پروفیسر مہاد بن سعید بن علی باوین نے اعلان کیا کہ نجی شعبے میں ملازمت اور متبادل کے ذریعے 14,000 ملازمتیں دستیاب ہوں گی، جب کہ سرکاری شعبے میں 10,000 ملازمتیں اور متبادل مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مزید برآں، سرکاری شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے سے ٹریننگ اور ری پلیسمنٹ تعیناتی کے نتیجے میں 2,000 روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 5,000 ملازمت کے مواقع پرائیویٹ سیکٹر میں اور دوران ملازمت تربیت کے نتیجے میں پیدا کیے جائیں گے، اور سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے میں یونٹس کے زیر نگرانی سیکٹر کے اقدامات سے 2,000 مواقع تخلیق کیے جائینگے۔
وزیر نے انکشاف کیا کہ 2022 میں 80,403 ملازمتیں پیدا کی گئیں، جن میں نجی اور سرکاری شعبوں میں پہلی بار 45,000 سے زیادہ روزگار کے مواقع اور 35,377 ملازمتیں جاب روٹیشن میں شامل ہیں۔