کویت اردو نیوز، 22مئی: عمان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے رباط اقدام کا آغاز کردیا ہے، جو حج اور عمرہ زائرین کے لیے 120,000 عمانی ریال کی مالی مدد فراہم کرتا ہے۔
وزارت کے مطابق، اس اقدام کا ہدف سوشل سکیورٹی سے تعلق رکھنے والے 306 اہل اور کنفرمڈ عازمین اور عمرہ زائرین ہیں جو وزارت سماجی ترقی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں تاکہ سلطنت عمان کے حجاج الیکٹرانک نظام کے ذریعے وزارت کی طرف سے منظور کردہ اہلیت کے معیار کے مطابق سال 1444 ہجری کے حج کے مناسک ادا کرسکیں۔