کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے حادثات کی اطلاع دینے کے لیے ایک یونیفائیڈ پورٹل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیمہ شدہ اور غیر بیمہ شدہ گاڑیوں کی حادثاتی رپورٹیں یونیفائیڈ پورٹل پر درج کی جا سکتی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک پولیس میں شعبہ حادثات کے ڈائریکٹر نے ڈیجیٹل مسائل کے حوالے سے ورکشاپ میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘مجوزہ پورٹل میں معمولی حادثے کی اطلاع دینے سےمتعلق ، اطلاع ، تصویر ، حرکت ‘ کے عنوان سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کو لوڈ کرنے کے لیے لاجسٹک سروس کے لیے ایک ونچ مانگنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ٹریفک حادثات کے شعبہ کے ڈائریکٹر کرنل السبیعی نے کہا کہ "ٹریفک پولیس کو متعلقہ ایجنسی سے رابطہ کیا جائے گا، جس سے حادثے کے بعد مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔”
خطرناک حادثے کی صورت میں وزارت صحت کی ٹیم سے فوری رابطے کے لیے ایک لنک بھی فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت حادثے میں زخمی یا جاں بحق ہونےوالوں کیلیے کارروائی کی جاتی ہے۔
کرنل السبیعی کا مزید کہنا تھا کہ پورٹل پر وزارت لوکل گورنمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ سے بھی رابطہ کیا جائے تاکہ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد رپورٹ جاری کی جائے۔
اس کے علاوہ وزارت ٹرانسپورٹ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔