کویت اردو نیوز : ایک حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت سے انسانی زبان کی 3D تصاویر تیار کی گئی ہیں جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماری زبانوں کی سطح ایک دوسرے سے اتنی ہی مختلف ہے جتنی ہماری انگلیوں کے پوروں کی سطح ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹش AI کی جانب سے بنائی گئی یہ 3D تصاویر ہماری زبان کی سطح کے حیاتیاتی میک اپ کے بارے میں ایک بے مثال بصیرت پیش کرتی ہیں اور یہ کہ ہر شخص کے ذائقے اور لمس کی حس کس طرح ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ، اس پر روشنی ڈالتا ہے۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس تحقیق سے ہر فرد میں کھانے کی مختلف ترجیحات، ان کے صحت مند متبادل اور منہ کے کینسر کا جلد پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سکول آف انفارمیٹکس کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے یونیورسٹی آف لیڈز کے تعاون سے پیپلائے کی منفرد خصوصیات کو ظاہر کرنے کے لیے انسانی زبان کے تین جہتی خوردبینی اسکینوں کا تجزیہ کرنے کے لیے AI کمپیوٹر ماڈلز کو تربیت دی۔
پیپلائے زبان پر چھوٹے چھوٹے دھبے ہیں اور ہر پیپلائے میں تقریباً 100 ذائقہ محسوس کرنے والے خوردبینی دانے ہوتے ہیں۔