کویت اردو نیوز : گوگل کروم میں سیکیورٹی کے سنگین خطرات کا انکشاف ہوا لہذا براؤزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔
گوگل کے سب سے مشہور ویب براؤزر کروم میں سب سے خطرناک سیکیورٹی کمزوری دریافت ہوئی ہے۔درحقیقت، یہ سیکورٹی کمزوری اتنی خطرناک ہے کہ کمپنی ویب براؤزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کروم براؤزر میں CVE-2023-7024 نامی سیکیورٹی کمزوری کا پتہ چلا ہے۔ گوگل نے سیکیورٹی کے اس خطرے سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ہی ترجیح دیتے ہیں، اس لیے اس میں سیکیورٹی کا خطرہ بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔
سال 2023 کے دوران، گوگل نے 7 ایسی بڑی سیکیورٹی کمزوریاں دریافت کیں جن کو براؤزر کو اپ ڈیٹ کر کےروکا گیا۔
کروم براؤزر کو کیسے اپڈیٹ کریں؟
عام طور پر گوگل کروم خود بخود اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ براؤزر اپڈیٹ ہوا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
وہاں اباؤٹ کروم پرکلک کریں جوصفحہ کےنیچے بائیں طرف ہوگا۔
کروم پھر آپکو بتائے گا کہ براؤزر اپٹوڈیٹ ہے، اگر نہیں تو اپڈیٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔
پھر براؤزر کو دوبارہ شروع کریں اور کروم اپڈیٹ ہوجائے گا۔