کویت اردو نیوز : ایمیزون کی ورچوئل اسسٹنٹ ٹیکنالوجی ’الیکسا‘ کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے، امریکی خاتون ٹک ٹاکر نے رات گئے الیکسا اور اس کے شوہر کے درمیان عجیب و غریب گفتگو سامنے آنے کے بعد ورچوئل اسسٹنٹ کو گھر سے باہر پھینک دیا۔
ٹک ٹاکر جیس نے بتایا کہ الیکسا ڈیوائس نے اچانک رات گئے ان کے شوہر سے بات کرنا شروع کردی۔
جیس کے مطابق، الیکسا نے اس کے شوہر کو رات کو ایک بجے خود بخود کمانڈ گفتگو شروع کر کے چونکا دیا، جو کہ بہت ہی عجیب تھی ۔
کیونکہ الیکسا سے بات شروع کرنے کے لیے، آپ کو پہلے اسے مخاطب کرنا ہوگا۔
یہ چونکا دینے والا واقعہ ایک بار نہیں ہوا بلکہ ڈیوائس نے کئی بار ایسا کیا جس کی وجہ سے جیس نے اسے اپنے گھر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
جیس نے کہا کہ”پچھلے ہفتے کے آخر میں، میں شہر سے باہر گئی تھی اور الیکسا اس کے شوہر سے بات کرتی رہی،” ۔
جیس نے کہا کہ "وہ رات ایک بجے ویڈیو گیمز کھیل رہا تھا کہ اچانک الیکسا نے کسی پرائیویٹ بات کرنا شروع کر دی، جو کہ بہت عجیب تھی۔”
اس کے بعد، الیکسا نے بغیر کسی حکم کے گھر کے دیگر افراد سے رابطہ کرنا شروع کیا۔
الیکسا کے اس غیر متوقع رویے نے سمارٹ ڈیوائس کی پرائیویسی اور خودمختاری کے بارے میں خدشات کو جنم دیا اور ان کی پریشانی میں اضافہ کیا۔
جیس نے کہاہےکہ اب، الیکسا کو گھر سے نکال دیا گیا ہے۔