کویت اردو نیوز : چہرے سے داغ دھبے دور کرنے والا جادوئی ماسک جو آپ کے چہرےکوتروتازہ اور شاداب رکھتاہے ۔
خواتین کے چہرے پر مہاسوں اورداغ دھبوں کا ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے لیکن یہ دانے ان کی خوبصورتی کو ضرور متاثر کرتے ہیں۔
چہرے پر مہاسے دانے، بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ مہاسوں کی سب سے بڑی وجہ سیبم کی زیادہ پیداوار ہے، جو ایک تیل والا مادہ ہے۔
خواتین جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرتی ہیں تاکہ ان داغوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔
اب خواتین شہد اور دارچینی سے بنے فیس ماسک سے ان دھبوں سے جلد نجات حاصل کر سکتی ہیں۔
ان میں موجود جراثیم کش خصوصیات ایکنی سے وابستہ بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
دو کھانے کے چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی دار چینی اچھی طرح مکس کریں۔
اس فیس ماسک کو لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں، ماسک کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح چہرہ دھو لیں۔