کویت اردو نیوز : مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے نئے سال کے آغاز پر کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں، کمپنی نے کال اسکرین کو دوبارہ ڈیزائن کرنے، میسجنگ ایپ کے لیے اپ گریڈ شدہ چیٹ بوٹس اور دیگر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔
بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی گرام کی کال اسکرین کو نئے پس منظر اور اینیمیشن کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق کال کے معیار کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ٹیلی گرام میں Thanos Snap effect نامی فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس فیچر کے ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹیلی گرام میسجز کو ڈیلیٹ کرنے پر ایک دلچسپ اینیمیشن نظر آتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹیلی گرام بوٹس میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اب یہ چیٹ بوٹس پیغامات پر ردعمل، چیٹس یا عنوانات کا جواب اور بہت سے دوسرے کام خود سے کر سکیں گے۔
یہ نئے فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیلی گرام میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔