کویت اردو نیوز۔ : ( سعودی عرب ) ہجوم والے مقامات پر ماسک استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
سعودی عرب میں صحت عامہ کی تنظیم ” وقایہ ” نے کہا ہے کہ "تمام لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔”
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وقایہ نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ پرہجوم جگہوں پر ماسک کا استعمال کرنے سے نہ صرف خود اس بیماری سے محفوظ رہیں گے بلکہ دیگر افراد بھی سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
یاد رہے کہ پرہجوم مقامات پر ماسک کے استعمال کو عالمی ادارہ صحت نے 2019 میں کورونا کی وبا کے دوران ضروری قرار دیا تھا۔
اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا ویکسین تیار کرنے کے لیے لوگوں کی ترجیحی بنیادوں پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی درجہ بندی کے مطابق، حاملہ خواتین، 50 سال سے زائد عمر کے مرد اور خواتین، طبی اداروں میں کام کرنے والے عملہ جن کا مریضوں سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے۔