کویت اردو نیوز : اگر آپ اینڈرائیڈ فونز پر X (ٹوئٹر کا نیا نام) ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس پر آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکتے ہیں۔
جی ہاں، ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
لیکن اس خصوصیت کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو X کے سبسکرپشن پروگرام کا حصہ ہونا چاہیے۔
تاہم، ہر صارف آڈیو یا ویڈیو کالز وصول کر سکے گا، تاہم ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی کال کر سکیں گے۔
صارفین ڈائریکٹ میسجز کی سیٹنگز کے ذریعے آڈیو یا ویڈیو کالز کو کنٹرول کر سکیں گے، جب کہ کسی شخص کو کال کرنے کے لیے X کو کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ہوگا۔
یہ فیچر iOS صارفین کے لیے اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ ہے۔
یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی ایکس کو سپرایپ بنانیکی کوششوں کا حصہ ہیں۔
ایلون مسک کافی عرصے سے کہہ رہےہیں کہ وہ ایکس کو ایک ایسی ایپ بناناچاہتےہیں جہاں صارف کو ہرقسم کی سروسزدستیاب ہو۔
ایلون مسک کوامید ہے کہ آڈیواورویڈیو کالنگ فیچرکیساتھ زیادہ لوگوں کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرلانےمیں مدد ملے گی۔
اسطرح، کمپنی ادائیگی کی خصوصیت کوبھی X کا حصہ بنانیکی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
واضح رہے
کہ اگست 2023 میں ایلون مسک نےایک ایکس پوسٹ میں یہ بھی کہاتھا کہ آڈیو ویڈیو کال کرنے کیلیے کسی فون نمبرکی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایلون مسک کیمطابق، ایکس ایک عالمی ایڈریس بک ہے اور اس لیے کالز کیلیے فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوتی۔