کویت اردو نیوز : چین نےموبائل فونز کی دنیا میں ایک اور حیران کن کارنامہ انجام دے دیا ہے، ZTE Axon 60 Ultra موبائل فون کے ذریعے صارفین اب ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اس موبائل کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی قسم کے نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی، اس میں موجود ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی صارفین کو لائیو آڈیو کالز اور دو طرفہ میسج فلو کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موبائل فون چین کے تیانٹونگ سیٹلائٹ سے منسلک ہے۔
اس کے لیے چینی ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب باآسانی ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ چینی کمپنی Axon نے ZTE Axon 60 Ultra لانچ کیا ہے، جو صارفین کو آن لائن آڈیو کالز اور ٹیکسٹ میسج کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
ZTE Axon 60 Ultra میں 6.78 انچ کی OLED اسکرین ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1.5K ہے، ریفریش ریٹ 120 Hz ہے۔
ڈمنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اس میں 22160 Hz PWM ڈمنگ ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں LPDDR5X RAM اور UFS 4 اسٹوریج کے ساتھ اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 8 Gen 2 SoC ہے۔
اگرچہ اس سمارٹ فون کی قیمت اور دستیابی کا ابھی تک علم نہیں ہے لیکن اس فون کے فیچرز صارفین کی توجہ ضرور اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔
ویڈیو کالنگ اور سیلفیز کے لیے 32 میگا پکسل کا فرنٹ فیسنگ سینسر ہے، دوسری جانب 5G سپورٹ کے ساتھ ساتھ USB Type-C پورٹ بھی ہے۔ بیک کیمرہ 50 میگا پکسل مین سینسر کے ساتھ موجود ہے، جس میں OIS سپورٹ ہے۔ جبکہ 50 میگا پکسل کا سیکنڈری سینسر بھی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موبائل فون میں 6000mAh بیٹری ہے جبکہ 80W چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔