کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں منفرد اقامہ پورٹل نے غیر معمولی میرٹ کا منفرد اقامہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ شرائط جاری کر دی ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق، غیر معمولی کوالیفائنگ اقامہ پروگرام کا مقصد ممتاز سائنسدانوں، سکالرز اور انتظامی ماہرین کو سعودی عرب کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں اور منفرد تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ مقامی شہری ان کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
سعودی عرب دنیا بھر کے بہترین دماغوں کی سرپرستی کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ دنیا کے اعلیٰ دماغ مملکت میں افرادی قوت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
سعودی عرب کے نئے منصوبے کا مقصد مقامی معاشرے میں مقیم تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ برابری کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
غیر معمولی قابلیت پراقامہ جاری کرنے کے لیے 16 مہارتیں مقرر ہیں۔
ان میں ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اسپیس اینڈ ڈیفنس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،فنانشل سروسز، ہیلتھ کیئر اینڈ لائف سائنسز، ٹورازم انفراسٹرکچر،میٹلز اینڈ مائننگ، لاجسٹکس اینڈ ٹرانسپورٹ، ریسرچ اینڈ انوویشن انرجی، انرجی اینڈ سرکلر اکانومی،ریسرچ اینڈ انوویشن انوائرمنٹ واٹر ، زراعت، ریسرچ اینڈ انوویشن اسپیس اینڈ ایوی ایشن، فوڈ اینڈ ایگریکلچرل میں ٹیکنالوجیز، ریسرچ اینڈ انوویشن اربن ٹرانسفارمیشن اینڈ لاجسٹکس،ریسرچ اینڈ انوویشن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ریسرچ اینڈ انوویشن ہیلتھ اینڈ ریسرچ اینڈ انوویشن میٹریلز اور پروڈکشن ہیں۔